Monday, February 23, 2026
 

کراچی، سائٹ ایریا کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

 



شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں نورس چورنگی کے قریب ٹیکسٹائل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ پلاسٹک کولر بنانے والی فیکٹری میں لگی جہاں بڑی مقدار میں پلاسٹک دانہ اور فوم موجود ہونے کے باعث شعلے تیزی سے پھیل گئے۔ ترجمان فائربریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے ابتدائی طور پر ایک گاڑی موقع پر پہنچی، بعدازاں مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں اور مجموعی طور پر چار فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق فائر فائٹرز آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بھرپور کارروائی کر رہے ہیں جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل