Loading
ڈسٹرکٹ اسپتال میں ڈیوٹی مکمل کرکے گھر جانے والی لیڈی ڈاکٹر مہوش کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کوہاٹ کے مطابق ڈاکٹر مہوش ایوننگ ڈیوٹی کے بعد رکشے میں گھر جا رہی تھیں کہ اسپتال کے قریب مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئیں۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے خدمات انجام دینے والے طبی عملے کو مناسب سکیورٹی فراہم نہیں کی جا رہی، جس پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
واقعے کے خلاف ردعمل دیتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز نے آج سے کوہاٹ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ آئندہ مرحلے میں ہڑتال کو صوبائی سطح تک پھیلانے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل