Tuesday, February 24, 2026
 

شیخ رشید کی عمرے پر جانے کی درخواست مسترد، نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل

 



انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی، جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی عمرے پر جانے کی درخواست مسترد کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا۔ پراسیکیوٹر نے عدالت میں بیان دیا گیا کہ شیخ رشید احمد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، جس کے بعد عدالت نے درخواست خارج کر دی۔ عدالت میں پراسیکیوٹر نے بتایا کہ وفاقی حکومت ہدایت پر ایف آئی اے نے نام ای سی ایل میں ڈالا کیونکہ سانحہ 9 مئی، جی ایچ کیو حملہ کیسز کے تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں۔ وکیل شیخ رشید نے کہا کہ ہم یہ فیصلہ اور اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کر رہے پیں، ہائی کورٹ نے عمرے پر جانے کی اجازت دی تھی لہٰذا یہ اقدام توہین عدالت ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ یہ طے کر چکی کسی مقدمے کی بنیاد پر ملزمان کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے جا سکتے۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نواز شریف، شہباز شریف، پرویز مشرف، ایان علی اور فریال تالپور کیسز میں یہ اصول طے کر چکے۔ میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں یہ سن کر حیران ہوگیا کہ میرا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، میرا نام دوسری مرتبہ ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ پہلے میرا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا ک ہم دوبارہ ہائی کورٹ میں اس اقدام کو چیلنج کرنے جا رہے ہیں، ہائی کورٹ سے دوبارہ عمرہ اجازت لیں گے اور عمرہ ادائیگی کروں گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل