Tuesday, February 24, 2026
 

پہلے پیار ہوا اور پھر نکاح کیا، 60 سالہ حکیم نے اپنی محبت کی داستان سنادی

 



سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے 60 سالہ حکیم کی جوان لڑکی سے شادی کی ویڈیو وائرل ہے جس پر بزرگ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے پیار ہوا اور پھر ہم نے نکاح کیا۔ گزشتہ روز سے وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں جس پر ایک رپورٹر نوبیاہتا جوڑے کے پاس انٹریو کے لیے پہنچ گیا۔  اس دوران 60 سالہ بزرگ کا کہنا تھا ’ہماری ارینج میرج بھی ہے اور لو میرج بھی ہے، میری بیوی کو پیار ہوا تو بعد میں ارینج میرج ہوئی، یعنی ہم نے ایک دوسرے کو پسند کرنے کے بعد نکاح کیا‘۔  انہیں LOVE ہوا پھر ہم نے ارینج میرج کی۔ عمر کو چھوڑیں دل جوان ہونا چاہیے۔ وہ طلاق یاقتہ تھیں اور اللہ کا حکم ہے کہ طلاق یافتہ سے نکاح کریں، جوان لڑکی سے شادی کرنے والے 60 سالہ حکیم بابر کا ویڈیو پیغام جاری pic.twitter.com/O6Q7RHYqxB — Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) February 24, 2026 جس پر ساتھ کھڑی ان کی اہلیہ نے بھی 60 اسلہ حکیم کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا جی بالکل ایسا ہی ہوا ہے۔  وائرل بزرگ کا کہنا تھا کہ دل جوان ہونا چاہیے، عمر میں کیا رکھا ہے، وہ طلاق یافتہ تھیں اور اللہ کا حکم اور نبیﷺ کی سنت تھی جس پر میں نے عمل کیا تو اس میں کیا غلط کیا؟  انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی زنا نہیں کیا تو اس میں لوگ منفی کمنٹ کیوں کررہے ہیں، دراصل منفی باتیں وہ کرتے ہیں جنہوں نے آج تک گرل فرینڈز رکھی ہیں اور ناجائز تعلقات بنائے ہیں اور وہ نکاح نہیں کرنا چاہتے بلکہ لڑکیوں کو دھوکا دیتے ہیں۔    ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جب انسان کو دل سے محبت ہو تو پھر اس میں عمر نہیں دیکھی جاتی اور جب دل سے انسان پسند آجائے تو پھر نکاح کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیو میں خود دلہن بھی اس رشتے پر انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں  جب کہ اہل خانہ بھی نئے شادی شدہ جوڑے کےلیے خوش ہیں۔ دوسری جانب، متعدد صارفین نے اس اقدام کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکیم نے زنا کے بجائے نکاح کیا لہذا زنا کو عام کرنے کے بجائے نکاح کو آسان بنایا جائے۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل