Loading
شہر قائد کےعلاقے شاہ فیصل کالونی میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دھماکا حادثاتی تھا اور اس میں کوئی بارودی مواد یا بم شامل نہیں تھا۔
رپورٹ کے مطابق دھماکا مکان نمبر ڈی-453 میں اسپلٹ اے سی سے پیدا ہونے والی گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا۔
دھماکے کے وقت برقی چنگاری نے لیک ہونے والی گیس کو بھڑکا دیا، جس سے دھماکا ہوا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے واضح کیا کہ دھماکے میں کوئی دھماکہ خیز مواد استعمال نہیں ہوا اور یہ ایک حادثاتی واقعہ تھا۔
واقعے کے فوری بعد ایس پی شاہ فیصل کالونی، فیصل خان نے بھی بتایا تھا کہ دھماکا موبائل فون کی دکان میں موجود سیوریج کی گیس کے بھڑکنے کے باعث ہوا تھا۔
واضح رہے کہ اس حادثے میں بچی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل