Tuesday, February 24, 2026
 

سوات، مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق، 1 زخمی

 



حالیہ 24 گھنٹوں میں سوات کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، پولیس اور ریسکیو1122 حکام نے تصدیق کی ہے۔ خوازہ خیلہ کے علاقے باغ ڈھیر میں ایک تیز رفتار کار نے نوجوان کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر لاش اسپتال منتقل کی جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اسی دوران کالام کے علاقے اتروڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کر کے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ مزید برآں، چارباغ کے علاقے عالم گنج میں ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش سڑک کے قریب برآمد ہوئی۔ مقتول نوجوان کا تعلق باجوڑ سے تھا اور وہ عالم گنج میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں مقیم تھا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل