Loading
راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کے علاقے میں 12 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق اس کا 12 سالہ بیٹا گاؤں کے مدرسہ میں زیر تعلیم ہے، وہ گاؤں کی مسجد میں نماز پڑھنے گیا تھا، بیٹا اپنی ڈیوٹی کے مطابق بلائی منزل پر اذان دیکر فارغ ہوا کہ تاک میں بیٹھے ابراہیم یاسین نے دبوچ لیا۔
ملزم نے بیٹے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بناتا رہا، بعدازاں ملزم اور اسکے تین نامعلوم ساتھی بچے کو ویڈیو دیکھا کر بلیک میل کرتے رہے کہ کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردیں گے۔ بیٹا گھبرایا ہوا تھا اور پوچھنے پر بھی کچھ نہ بتایا۔
ملزمان نے ویڈیو وائرل کردی جس پر معلوم ہوا کہ بیٹے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، ویڈیو وائرل ہونے پر بچے نے بھی سب کچھ بتا دیا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ بیٹے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر اور پھر نازیبا ویڈیو وائرل کرکے میری اور بیٹے کی عزت کو مجروح کیا گیا ہے۔ مبینہ زیادتی کرنے اور ویڈیو وائرل کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل