Wednesday, February 25, 2026
 

کراچی میں موسم گرم ہونے لگا، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

 



کراچی میں رواں سیزن سردیوں کا موسم مختصر رہا اور اب محکمہ موسمیات نے شہر میں درجہ حرارت بڑھنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران کراچی میں زیادہ تر دھوپ رہنے کا امکان ہے۔ مسلسل دھوپ رہنے کے سبب دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ اور حدت محسوس کی جا سکتی ہے۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ پارہ 35 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے جبکہ جمعرات اور جمعہ کو بالترتیب 34 اور 33 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ راتیں خنک رہنے کا امکان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل