Wednesday, February 25, 2026
 

دلہن کی گود میں سر رکھ کر فوٹو شوٹ، 60 سالہ حکیم کی حرکتوں پر صارفین برہم

 



چند روز قبل جوان لڑکی سے شادی کرنے والے 60 سالہ حکیم کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز پر صارفین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عمر میں ایسی واہیات ویڈیوز بنانا بزرگ شہری کو زیب دیتی ہیں۔  پاکستان میں پچھلے تین دنوں سے راولپنڈی کے 60 سالہ شہری کی شادی کی ویڈیو مسلسل ٹرینڈ کررہی ہے جنہوں نے جوان لڑکی سے شادی کی۔  یاسر شامی کی حرکتیں چیک کریں ، ڈرامے بازی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے pic.twitter.com/hVrqi7fz5M — Nadir Baloch (@BalochNadir5) February 24, 2026 ابتدا میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے منفی کمنٹ کیے گئے اور کسی نے بزرگ شہری کو برا کہا تو کسی نے کہا کہ جوان لڑکی نے صرف پیسوں کی وجہ سے اپنی زندگی برباد کردی۔ تاہم، گزشتہ روز 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرنے کی داستان سناتے ہوئے اسے ’لو میرج‘ قرار دے دیا۔  یاسر شامی نے بےشرمی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے pic.twitter.com/kpZrwugl2o — Nadir Baloch (@BalochNadir5) February 25, 2026 بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ پہلے ہمیں پیار ہوا اور پھر ہم نے نکاح کیا جو ایک سنت طریقہ ہے، دراصل ہماری ارینج میرج بھی ہے اور لو میرج بھی ہے، میری بیوی کو پیار ہوا تو بعد میں ارینج میرج ہوئی۔  انہیں LOVE ہوا پھر ہم نے ارینج میرج کی۔ عمر کو چھوڑیں دل جوان ہونا چاہیے۔ وہ طلاق یاقتہ تھیں اور اللہ کا حکم ہے کہ طلاق یافتہ سے نکاح کریں، جوان لڑکی سے شادی کرنے والے 60 سالہ حکیم بابر کا ویڈیو پیغام جاری pic.twitter.com/O6Q7RHYqxB — Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) February 24, 2026 وائرل بزرگ کا کہنا تھا کہ دل جوان ہونا چاہیے، عمر میں کیا رکھا ہے، وہ طلاق یافتہ تھیں اور اللہ کا حکم اور نبیﷺ کی سنت تھی جس پر میں نے عمل کیا تو اس میں کیا غلط کیا؟ انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی زنا نہیں کیا تو اس میں لوگ منفی کمنٹ کیوں کررہے ہیں، دراصل منفی باتیں وہ کرتے ہیں جنہوں نے آج تک گرل فرینڈز رکھی ہیں اور ناجائز تعلقات بنائے ہیں اور وہ نکاح نہیں کرنا چاہتے بلکہ لڑکیوں کو دھوکا دیتے ہیں۔ ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جب انسان کو دل سے محبت ہو تو پھر اس میں عمر نہیں دیکھی جاتی اور جب دل سے انسان پسند آجائے تو پھر نکاح کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔ بعد ازاں، سوشل میڈیا  صارفین نے بزرگ شہری کے اس اقدام کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکیم نے زنا کے بجائے نکاح کیا لہذا زنا کو عام کرنے کے بجائے نکاح کو آسان بنایا جائے۔ ’دلہن کی گود میں سر رکھ کر فوٹو شوٹ‘ یہ بابا جی کا شو کب ختم ہو گا؟ pic.twitter.com/PRM1ke9xyP — Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) February 25, 2026 تاہم، بزرگ شہری کی اپنی اہلیہ کے ساتھ نئی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین جوڑے کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔  ایک صارف نے لکھا ’داڑھی رکھ کر ایسی حرکتیں، اب غیرت کہاں گئی؟ چلو شادی کر لی لیکن کیا یہ جو اتنے دنوں سے یہ جو واہیات قسم کی ویڈیوز بنوا رہا ہے اس عمر کے افراد کو زیب دیتی ہیں‘؟ ایک اور نے لکھا کہ یہ قوم کھبی بھی سدھرے گی، اتنی بڑی داڑھی رکھنے کے بعد سرعام یہ حرکتیں، شرم وحیاہ کا اس سے دور دور کا تعلق نہیں۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل