Loading
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی ہے کہ شوال کا چاند 19 مارچ 2026 کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شوال 1447ھ کا چاند 19 مارچ 2026 کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ 19 مارچ بمطابق 29 رمضان کو شام کے وقت شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں کیونکہ نیا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ 19 مارچ شام کو چاند کی عمر 12 سے 13 گھنٹے ہوگی جو کہ رویت کے لیے موزوں نہیں ہے تاہم چاند کے حوالے سے حتمی اعلان کا اختیار مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل