Loading
سینئر پاکستانی اداکارہ فریال گوہر اور جمال شاہ نے طلاق کے 30 سال بعد اصل وجہ بتادی۔
فریال گوہر اور جمال شاہ پاکستان کے دو بڑے اور سینئر فنکار ہیں، ایک وقت تھا جب انہیں شوبز انڈسٹری کا آئیڈیل جوڑا سمجھا جاتا تھا اور مداح انہیں ساتھ دیکھ کر بے حد خوش ہوتے تھے۔
ان کی طلاق نے لاکھوں مداحوں کا دل توڑ دیا تھا اور لوگ ہمیشہ سوچتے رہے کہ آخر وہ ایک دوسرے سے کیوں جدا ہوئے۔
حال ہی میں دونوں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں میں ایک ساتھ نظر آئے اور طلاق کے 30 سال سے زائد عرصے بعد کھل کر اس وقت کی صورتحال بیان کی۔
دونوں نے بتایا کہ وہ آج بھی ایک دوسرے کا بے حد احترام کرتے ہیں، ان کی طلاق 1992 میں ہوئی تھی جب کہ فریال گوہر 1995 میں پاکستان چھوڑ کر چلی گئیں، تاہم انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے بات چیت بند نہیں کی۔
Sari umar Mei joker jyah banya ryaa???? pic.twitter.com/PC5taPqv1n
— کیڑےمکوڑے (@Form_45) February 26, 2026
فریال گوہر نے طلاق کی اصل وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جمال شاہ کو اپنی آزادی بہت عزیز تھی اور وہ شادی کی حدود میں بندھ کر نہیں رہ سکتے تھے اور وہ اس بات کو سمجھتی تھیں۔
جمال شاہ نے بھی اعتراف کیا کہ وہ شادی کے لیے موزوں انسان نہیں تھے۔
سینئر ادکارہ فریال نے مزید کہا کہ وہ کبھی اس بات پر یقین نہیں رکھتیں کہ میاں بیوی ایک دوسرے کی ملکیت ہوتے ہیں، اور اگر کوئی رشتہ چھوڑنا چاہے تو اس کے فیصلے کو سمجھنا چاہیے۔
جمال شاہ نے اس آخری واقعے کا بھی ذکر کیا جس نے ان کے تعلقات کو مزید متاثر کیا۔
سینئر اداکار نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں ایک خاتون کے ساتھ مل کر ایک آرٹ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کی کوشش کر رہے تھے جب کہ فریال نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اس خاتون کے ساتھ کام نہ کریں، مگر انہوں نے بات نہ مانی۔
ان کا کہنا تھا کہ حتیٰ کہ اس خاتون کی خالہ نے بھی انہیں اس سے دور رہنے کا مشورہ دیا، لیکن انہوں نے اپنی مرضی کی۔
بعد ازاں وہ منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا، اسی دوران فریال اور جمال نے بھی باقاعدہ طلاق لے لی، اگرچہ ان کی ازدواجی زندگی میں مسائل 1987 سے ہی چل رہے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل