Friday, February 27, 2026
 

میکسیکو میں خانہ جنگی، فیفا کا ورلڈکپ میچز کی منتقلی سے متعلق بڑا بیان

 



فیفا فٹبال ورلڈکپ کے آغاز میں چار ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے اور شریک میزبان ملک میکسیکو میں سنگین سیکیورٹی صورتحال تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو میں مافیاز کی پرتشدد کارروائیوں کے باوجود فیفا نے وہاں سے فٹبال ورلڈکپ میچز منتقل کرنے سے انکار کردیا ہے۔  گزشتہ دنوں فوج کی جانب سے ایل مینچو کی عرفیت سے مشہور بدنام زمانہ ڈرگ مافیا چیف نیمیسیو اوسیگویرا سروینٹس کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس کی ہلاکت کے بعد مافیاز نے انتقامی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں، جس کی وجہ سے کئی فٹبال میچز ملتوی بھی کردیے گئے۔ البتہ فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو کا اصرار ہے کہ انہیں میکسیکو کی ورلڈکپ میزبانی کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، وہاں سے میچز منتقل نہیں کیے جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل