Loading
اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران میں فضائی حملہ کردیا ہے جس کے بعد ہنگامی سائرن بجا دیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہم نے ایران پر حملہ کردیا ہے۔ حملے کے بعد تہران میں شدید دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
ISRAEL LAUNCH ‘PRE-EMPTIVE STRIKE’ ON TEHRAN — RT EXCLUSIVE FOOTAGE pic.twitter.com/UOmD66Mk1Q
— RT (@RT_com) February 28, 2026
روسی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ فضائی حملہ اسرائیل کی جانب سے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔
ایران میں حملے کے بعد اسرائیل میں اسکول بند اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل