Saturday, February 28, 2026
 

خیبر پختونخوا میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن شروع

 



خیبرپختونخوا پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر میں افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن تیز کردیا۔ پشاور میں افغان کالونی ، بورڈ بازار ، ناصر باغ میں آپریشن کیا گیا، 24 گھنٹوں کے دوران 50 سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کو کرایہ کے گھر دینے والے مالک کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جائے گی۔ غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے خصوصی ٹیمیں بنا دی گئیں، ایس یس پی آپریشنز کی نگرانی میں ضلع بھر میں آپریشن شروع کردیا گیا۔  پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے افغان مہاجرین کی جانچ پڑتال کے لئے ڈیٹا جمع کر لیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل