Saturday, February 28, 2026
 

مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال کے باعث پی آئی اے نے خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا

 



مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے خلیجی ممالک کے لیے اپنا فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے۔ پی آئی اے کی متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور کویت کی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ پروازیں ابتدائی طور پر کل شام یا فضائی حدود کی بحالی تک آپریٹ نہیں کی جائیں گی۔ تاہم پی آئی اے کی سعودی عرب کے لیے پروازیں جاری رہیں گی، البتہ ان کے روٹس تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ پی آئی اے کے مطابق پروازیں بوئنگ 777 طیاروں پر منتقل کر دی گئی ہیں اور طویل راستے سے منزلِ مقصود تک پہنچیں گی۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات یا بکنگ میں تبدیلی کے لیے پی آئی اے کال سینٹر 786-786-111-021 سے رابطہ کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل