Saturday, February 28, 2026
 

ایران؛ گرلز پرائمری اسکول پر اسرائیلی حملے میں 51 افراد جاں بحق؛ درجنوں زخمی

 



ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کی ہولناک تفصیلات سامنے آ رہی ہے جس میں لڑکیوں کے ایک اسکول پر بمباری کی خبر نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے کے وقت اسکول میں تقریباً 170 طالبات موجود تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حملے کے نتیجے میں اب تک کم از کم 51 افراد جاں بحق اور تقریباً 60 زخمی ہوئے ہیں جن میں طالبات اور اسکول کا عملہ شامل ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیل نے صبح کے وقت اسکول کو براہِ راست نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔   واقعے کے بعد امدادی اداروں اور طبی ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ملبے تلے متعدد طالبات اور عملے کے افراد دبے ہوئے ہیں جنھیں نکالنے کا کام جاری ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اسرائیل کی جانب سے اس حملے کے بارے میں فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تاہم اسرائیلی فوج نے شہریوں سے قوجی تنصیبات اور اڈوں سے دور چلے جانے کا کہا تھا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل