Loading
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ اور پاکستان بھر میں امریکی قونصل خانے کی سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے کیا گیا ہے۔
امریکی سفارت خانہ اسلام آباد اور کراچی، لاہور، پشاور میں امریکی قونصل خانوں میں ویزا اپائنٹمنٹس اور امریکی شہری خدمات جیسے پاسپورٹ وغیرہ کی تمام معمول کی سروسز موقوف کردی گئی ہیں۔
یہ بندش 2 مارچ 2026 کے لیے نافذ ہے جبکہ نئے شیڈیول کے بارے میں بعد میں اطلاع دی جائے گی۔
سروسز کی معطلی کا مقصد سفارتی عملے اور زائرین کی حفاظت ہے کیونکہ گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک بھر میں امریکی سرکاری دفاتر کے باہر مظاہرے اور جھڑپیں دیکھنے میں آئیں جس میں متعدد ہلاکتیں بھی ہوئیں۔
تاہم اہم سروسز ایمرجنسی کیسز یعنی ضروری حالات میں محدود طور پر دی جاسکتی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل