Tuesday, March 03, 2026
 

لاہور میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

 



لاہور کے علاقے شاد باغ علی چوک کے قریب گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق چھت بانس، کچی مٹی اور لکڑی سے بنی ہوئی تھی جو اچانک منہدم ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد متاثر ہوئے۔ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا جبکہ ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 28 سالہ عمران ولد عارف کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوٹ خواجہ سعید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل