Loading
مریم نواز راشن کارڈ نہ رکھنے والے سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ محنت کش بھی ماہ رمضان میں دس ہزا روپے حاصل کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بینک آف پنجاب نے دس ہزار روپے حاصل کرنے کا طریقہ کار وضع کر دیا ہے۔ بینک آف پنجاب کی جانب سے محنت کشوں کو چھ ہندسوں پر مشتمل ایک پن کوڈ بھیج دیا گیا ہے۔
محنت کش پن کوڈ اور شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں اور اپنے گھر یا صنعتی یونٹ کے قریب ایلفا پے، ایچ بی ایل کنیکٹ یا یو بی ایل اومنی کے ایجنٹ کے پاس جائیں۔
اپنا خفیہ پن کوڈ بتائیں اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد فوری طور پر 10 ہزار روپے وصول کریں۔
10 ہزار روپے پر کسی بھی قسم کی کٹوتی نہیں ہے۔ لہذا پوری رقم وصول کی جاسکتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل