Thursday, March 05, 2026
 

کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ایک اور ملزم کی پلی بارگین منظور

 



کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں گرفتار ایک اور ملزم کی پلی بارگین منظور کر لی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے ملزم سرن زیب کی پلی بارگین کی توثیق کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ فیصلے کے مطابق ملزم سرن زیب قاضی کوٹ مانسہرہ کا رہائشی ہے اور نیب کے مطابق وہ کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ملوث تھا۔ کوہستان اسکینڈل میں ملزم کے نام 3 کروڑ 80 لاکھ پچاس ہزار روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھا اور اس نے جیل سے پلی بارگین کی درخواست نیب کو دی تھی۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ کسی دباؤ کے بغیر پلی بارگین کرنا چاہتا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ چیئرمین نیب نے درخواست گزار کی پلی بارگین کی منظوری دے دی ہے اور ملزم نے نیب کے ساتھ 3 کروڑ 80 لاکھ پچاس ہزار روپے کی پلی بارگین کی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کی پلی بارگین کی توثیق کی جاتی ہے اور حکم دیا کہ ملزم کو رہا کیا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل