Saturday, March 07, 2026
 

مشرقِ وسطیٰ بحران: امریکا کا روسی تیل پر پابندیاں نرم کرنے پر غور

 



مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث امریکا نے روسی تیل پر پابندیاں نرم کرنے پر غور شروع کردیا۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ان کی حکومت روسی تیل پر عائد مزید پابندیاں ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔  یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل امریکا نے عارضی طور پر بھارت کو ماسکو سے تیل خریدنے کی اجازت دی تھی۔ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ اور تہران کی جانب سے خلیجی خطے میں جوابی حملوں کے باعث دنیا کے توانائی اور نقل و حمل کے شعبے متاثر ہوئے ہیں اور آبنائے ہرمز میں سرگرمیاں تقریباً رک گئی ہیں جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ جمعہ کے روز خام تیل کی قیمت میں 8.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پورے ہفتے کے دوران قیمتیں تقریباً 30 فیصد تک بڑھ گئیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ اسی وقت ختم ہوگی جب ایران غیر مشروط ہتھیار ڈال دے گا۔ اسکاٹ بیسنٹ نے فاکس بزنس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم ممکنہ طور پر روسی تیل پر مزید پابندیاں ختم کر سکتے ہیں‘‘۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل