Saturday, March 07, 2026
 

کین میں پٹرول نہ دینے پر گاہگ نے ملازم کی جان لے لی

 



کراچی میں مہنگے پٹرول اور پٹرول ڈلوانے کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔ رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے حاجی پورہ میں ایک پٹرول پمپ پر گاڑی میں پٹرول ڈلوانے کے بعد کین میں پٹرول ڈلوانے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔ گاہگ نے کین میں بھی پٹرول ڈالنے کا مطالبہ کیا جس پر گاہگ نے جھگڑا کرنا شروع کردیا۔جھگڑے کے دوران گاہگ کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملازم جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔  واقعے کے بعد ملزم فوراً فرار ہوگیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرنا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں55 روپے کا ہوشربا اضافہ کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل