Saturday, March 07, 2026
 

نامور اداکار کا کئی سالوں بعد سابق اہلیہ سے طلاق پر اظہار افسوس

 



پاکستان کے سینئر اداکار جمال شاہ نے تقریباً 34 سالوں کے بعد طلاق پر افسوس کا اظہار کردیا۔  جمال شاہ ایک معروف فنکار، گلوکار اور اداکار ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کوئٹہ سے کیا اور بعد ازاں ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔ وہ سرکاری عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ ان کی ذاتی زندگی بھی اکثر خبروں میں رہی ہے۔ فریال گوہر اور جمال شاہ پاکستان کے دو بڑے اور سینئر فنکار ہیں، ایک وقت تھا جب انہیں شوبز انڈسٹری کا آئیڈیل جوڑا سمجھا جاتا تھا اور مداح انہیں ساتھ دیکھ کر بے حد خوش ہوتے تھے۔ ان کی طلاق نے لاکھوں مداحوں کا دل توڑ دیا تھا اور لوگ ہمیشہ سوچتے رہے کہ آخر وہ ایک دوسرے سے کیوں جدا ہوئے۔ Sari umar Mei joker jyah banya ryaa???? pic.twitter.com/PC5taPqv1n — کیڑےمکوڑے (@Form_45) February 26, 2026 حال ہی میں جمال شاہ اور فریال گوہر ایک ساتھ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کی ملاقات کیسے ہوئی، وہ ایک دوسرے کے قریب کیسے آئے اور آخرکار ان کا رشتہ کیسے ختم ہوا۔ دونوں نے بتایا کہ وہ آج بھی ایک دوسرے کا بے حد احترام کرتے ہیں، ان کی طلاق 1992 میں ہوئی تھی جب کہ فریال گوہر 1995 میں پاکستان چھوڑ کر چلی گئیں، تاہم انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے بات چیت بند نہیں کی۔ اب جمال شاہ نے وسی شاہ کے پروگرام ’زبردست‘ میں اپنی طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ ماضی میں ایسا ہوا۔ اداکار نے کہا کہ ان کی پہلی شادی کو سب نے قبول کیا تھا اور عوام کو بھی ان کی اور ان کی اہلیہ کی جوڑی بہت پسند تھی، اس لیے جب ان کی طلاق ہوئی تو یہ مایوس کن تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فریال گوہر مضبوط شخصیت کی مالک تھیں جب کہ ان کی اپنی طبیعت کچھ زیادہ جذباتی اور اتار چڑھاؤ والی تھی، اسی لیے شاید دونوں کا ساتھ چلنا ممکن نہیں تھا، تاہم یہ وقت ان کے لیے بہت مشکل تھا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل