Saturday, March 07, 2026
 

قومی کرکٹر اسامہ میر بھی فراڈ کا شکار، ملزم کو بے نقاب کرنے کا اعلان کر دیا

 



قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر اسامہ میر بھی مبینہ فراڈ کا شکار ہوگئے۔  اسپنر اسامہ میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں اسامہ میر نے الزام عائد کیا کہ عبدالرحمان نامی شخص دھوکے باز ہے اور وہ کئی کھلاڑیوں کے ساتھ فراڈ کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم اس وقت دبئی میں موجود ہے اور میں جلد اسے بے نقاب کروں گا۔ اسامہ میر کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس معاملے کے چیک، ای میلز اور دیگر شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر میں سچ سامنے لاؤں گا۔ قومی کرکٹر نے حکام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے محسن نقوی اور مریم نواز سے بھی اس معاملے میں تعاون کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان کے لالچ کی آڑ میں کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز ایک مبینہ مالی فراڈ کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد اس معاملے نے کرکٹ حلقوں میں تشویش پیدا کردی تھی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل