Monday, March 09, 2026
 

کراچی، فائرنگ کے دو واقعات، ڈکیتی مزاحمت اور جھگڑے میں دو نوجوان زخمی

 



شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو نوجوان زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی بابری چوک کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 18 سالہ آصف ولد یوسف کے نام سے کی گئی ہے۔ زخمی نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسرا واقعہ ماڈل کالونی کے علاقے ملیر معین آباد میں ندیم ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص کی شناخت 20 سالہ اذان ولد کاشف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل