Loading
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز میں نعیم الرشید میچ ریفری کے فرائض سر انجام دیں گے،سیریز کے دوران کمار دھرماسینا، ایڈرین ہولڈاسٹاک،غازی سہیل،تنویر احمد اور مسعود الرحمٰن آن فیلڈ امپائر مقرر کیے گئے ہیں۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو ہوگا۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کے تینوں میچز ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل