Monday, March 09, 2026
 

مشرق وسطیٰ میں جنگ ، مودی کی بدترین خارجہ پالیسی مسلسل کڑی تنقید کی زد میں

 



ایران سے دوستی کے دعووں کے باوجود بھارت عملاً اسرائیلی اتحاد کا حصہ بن چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی جریدہ " دی مڈل ایسٹ آئی" نے یہود و ہنود گٹھ جوڑ اور بھارت کی منافقانہ خارجہ پالیسی کو بے نقاب کردیا۔ برطانوی جریدہ نے بھارتی دوغلے وزیر اعظم مودی کے ایران کے بجائے اسرائیل کیساتھ کھڑے ہونے پر  سخت سوالات اٹھا دیے۔ برطانوی جریدے نے سوال اٹھایا کہ مودی نے ایران پر جنگ شروع ہونے سے محض دو دن قبل ہی اسرائیل کا دورہ کیوں کیا؟۔ بھارت ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر کئی دنوں تک مذمت کرنے سے بھی گریزاں رہا۔ برطانوی جریدہ کے مطابق  بھارتی وزیر اعظم نے ابھی تک ایرانی عوام کیلئے مختصر ترین تعزیتی پیغام بھی جاری نہیں کیا۔ بھارت کے مہمان ایرانی بحری جہاز کو بھی نشانہ بنایاگیا ، اس اقدام کو بھارتی دفاعی سفارتکاروں نے بھی اسٹریٹجک شرمندگی  قراردیا دیا۔ ماہرین کے مطابق یہ پہلی بار نہیں کہ بھارت نے ایران کے پیٹھ میں چھرا گھونپا ہو، چاہ بہار بندرگاہ سے دستبرداری بھی اس کی  واضح مثال ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل