Loading
بلوچستان حکومت نے خطے کی کشیدہ صورتحال اور پیٹرولیم بحران کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
بلوچستان کے محکمہ تعلیم کے مطابق کے اعلامیے کے مطابق تمام تعلیمی ادارے کل 9 مارچ سے 23 مارچ تک فوری طور پر بند رہیں گے، ٹرانسپورٹ سے متعلق درپیش مسائل کے مدنظرعوامی سہولت کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق حالیہ علاقائی صورتحال اور ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے انتظامی تیاری کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اگر کوئی امتحانات شیڈول کے مطابق ہیں تو وہ جاری رہیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل