Tuesday, March 10, 2026
 

ایران جنگ کے صرف دو دنوں میں امریکا نے 5.6 ارب ڈالر کے ہتھیار استعمال کر ڈالے، واشنگٹن پوسٹ

 



امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کے ابتدائی دنوں میں بھاری مقدار میں جدید اور مہنگا اسلحہ استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پینٹاگون نے جنگ کے صرف ابتدائی دو دنوں میں تقریباً 5.6 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور گولہ بارود استعمال کیے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی فوج نے مختصر مدت میں بڑی مقدار میں جدید اسلحہ استعمال کیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس صورتحال نے امریکی کانگریس کے بعض ارکان میں تشویش پیدا کر دی ہے کیونکہ ان کے مطابق امریکی فوج اپنے انتہائی جدید اور محدود ذخیرے والے ہتھیاروں کو تیزی سے استعمال کر رہی ہے۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ امریکا کے پاس اہم جنگی ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ موجود ہے۔ دوسری جانب امریکی فوج کے کمانڈ سینٹر سینٹکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران میں اب تک 5 ہزار اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ان حملوں کے دوران ایران کے 50 جنگی طیاروں کو تباہ یا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل