Tuesday, March 10, 2026
 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی مندر لے جانے پر جے شاہ سمیت کوچ اور کپتان پر شدید تنقید

 



ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کو مندر لے جانے پر آئی سی سی چیئرمین جے شاہ سمیت کوچ گوتم گمبھیر اور کپتان سوریا کمار یادیو شدید تنقید کی زد میں آگئے۔ 1983 ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے رکن و ممبر لوک سبھا کیرتی آزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اگر ٹرافی مسجد اور گرجا گھر نہیں جاسکتی تو مندر کیوں لے جائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ محمد سراج ورلڈکپ ٹرافی مسجد نہیں لے جا سکتے تو ایسا کیوں کیا گیا۔ یہ ٹرافی 140 کروڑ بھارتیوں کی ہے کسی ایک مذہب کی نہیں ہے۔ کیرتی آزاد نے کہا کہ گوتم گمبھیر اور سوریا کمار آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کے ساتھ ٹرافی مندر لے گئے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آئی سی سی کے چیئرمین ٹرافی کے ساتھ مندر کس حیثیت میں گئے؟ کیرتی آزاد نے کہا کہ ورلڈ کپ 1983 جیتنے والی ٹیم میں تمام مذاہب کے کھلاڑی شامل تھے۔ SHAME ON TEAM INDIA! ???? When we won the World Cup under Kapil Dev in 1983, we had Hindu Muslim Sikh and Christian in the team. We brought the trophy to our religious birth place our motherland India Bharat Hindustan Why The Hell Is The Indian Cricket Trophy is being Dragged.… — Kirti Azad (@KirtiAzaad) March 9, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل