Loading
معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب نے شوہر کی جانب سے بھیجئے گئے طلاق کے نوٹس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنا رد عمل بھی دے دیا۔
متنازع فیملی ولاگراور یوٹیوبر رجب بٹ اپنے قانونی کیسز، دیگر یوٹیوبرز کے ساتھ جھگڑوں اور ذاتی زندگی کے مسائل کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔
آج کل رجب بٹ نے بیوی اور ان کے خاندان کے ساتھ جھگڑے کو اپنا نیا کانٹینٹ بنایا ہوا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
سوشل میڈیا پر رجب بٹ کی شادی میں واضح دراڑیں دکھائی دے رہی ہیں کیونکہ انہوں نے دھوم دھام سے شادی کرنے کے بعد ایک مہینے بھی گھر نہیں گزار اور وہ اپنے کیسز کی وجہ سے دنیا بھر میں گھومتے رہے۔
اس دوران ان کی اہلیہ حاملہ ہوئیں اور پاکستان میں ہی موجود رہیں، بعد ازاں، چند ماہ قبل انہوں نے پہلے اپنے بیٹے کیوان سلطان کو جنم دیا۔
رجب بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ وہ اپنے بیٹے سے صرف ایک یا دو بار ملے ہیں اور باضابطہ اعلان کیا کہ وہ اس شادی سے اب مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں جب کہ انہوں نے اپنی بیوی کو طلاق کے کاغذات بھی بھیج دیے۔
ایمان فاطمہ نے انسٹاگرام پر یہ کاغذات شیئر کیے اور کہا کہ انہیں یہ توقع تھی، لیکن ان کے یا ان کے بیٹے کی کیا غلطی ہے کہ انہیں یہ سزا دی جارہی ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شادی کو بچانے کے لیے خاموشی اختیار کی، تاہم حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں رجب بٹ کی جانب سےمیرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کیے گئے، جس کے بعد مجھے طلاق کے کاغذات بھی بھیج دیے گئے۔
انٹرنیٹ پر اس جوڑے کے جھگڑے کی اس بڑی پیش رفت پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں کیونکہ یہ سب کچھ سوشل میڈیا پر ہورہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ وہ ہمیشہ بچے کے بعد طلاق لینا چاہتے تھے کیونکہ وہ زارا ملک کے ساتھ ملوث ہیں اور یہ سب پہلے سے طے شدہ تھا۔
ایک اور نے کہا ’ایمان واپس بھی گئی جب وہ پکڑے گئے تھے لیکن اس نے معاف کر دیا، لیکن وہ کبھی بھی اس شادی کو بچانا نہیں چاہتے تھے‘۔
ایک اور نے کہا کہ رمضان میں ان کو طلاق نوٹس بھیجنا دکھاتا ہے کہ رجب، ان کی ماں اور بہن کتنے ظالم ہیں۔ انہیں بھی عذاب ملے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل