Loading
خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج سے شدید بارشوں کے باعث فلیش فلڈ کا خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج سے جمعرات تک مسلسل بارش متوقع ہے جس کے نتیجے میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور فلیش فلڈ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے سبب گلیشیائی جھیلوں میں پانی کے دباؤ میں اضافہ ہوا ہے جس سے اچانک سیلاب آنے کا خدشہ موجود ہے۔
پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے پیشگی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ ممکنہ نقصان اور انسانی جانوں کے خطرات کم سے کم کیے جا سکیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل