Wednesday, March 11, 2026
 

راولپنڈی؛ خاتون کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، پولیس نے قاتل کیسے پکڑا؟

 



تھانہ سول لائنز پولیس نے خاتون کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق زیر حراست شخص قتل کی واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا، تاہم سول لائنز پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ زیر حراست شخص کی دوسری اہلیہ تھی جس نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر پھندا دے کر اہلیہ کو قتل کیا اور لاش گلی میں پھینک دی تھی۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل