Wednesday, March 11, 2026
 

جڑانوالہ چرچ حملہ کیس؛ ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

 



سپریم کورٹ میں جڑانوالہ چرچ حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔ جڑانوالہ میں توہین مذہب کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل 12 مارچ کو سماعت کرے گا۔ پنجاب حکومت نے جڑانوالہ واقعے میں 14 ملزمان کی ضمانت کی اپیلیں منسوخ کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل