Thursday, March 12, 2026
 

عید الفطر کی آمد پر ڈاکوؤں کی ’عیدی مہم‘ زور و شور سے  جاری 

 



راولپنڈی میں  تھانہ ویسڑیج کے علاقے سے ڈاکو موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بناکر موٹر سائیکل و ہیلمٹ چھین لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی جس میں شلوار قمیض پہنے تین ڈاکوؤں کو بظاہر سکون سے گلی میں پیدل چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔  فوٹیج میں ڈاکوؤں کے قریب سے دیگر شہری بھی گزرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ جیسے ہی ڈاکوؤں کو موقع ملتا ہے ڈاکو تہنا موٹر سائیکل سوار کو گھیرا ڈال کر روکتے ہیں۔ ایک ڈاکو موٹر سائیکل کو عقب سے پکڑ کر روکتے ہیں جبکہ ایک سامنے آکر پسٹل نکال کر تانتا ہے اور ایک درمیان میں کھڑا ہوکر سوار کو موٹر سائیکل سے زبردستی اترنے کا کہتا ہے۔  موٹر سائیکل سوار پریشانی میں ہچکچاہٹ کا شکار ہوتا ہے تو ڈاکو اسکو تشدد کا نشانہ بنا کر موٹر سے اتارتے اور دھکاتے ہیں۔  تینوں ڈاکووں میں ایک موٹر سائیکل سوار کا ہیلمٹ دوسرے کو پہناتا ہے اور تینوں موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوتے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ متاثرہ شہری عمر فیضان نے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ مقدمہ درج کیا جارھا ہے تاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل