Thursday, March 12, 2026
 

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: ملتان نے لاہور بلیوز کو 3 رنز سے شکست دے دی

 



نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دسویں میچ میں ملتان نے لاہور بلیوز کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔ محمد شہزاد 54، عرفات مہناس 35 اور عامر یامین صرف 6 گیندوں پر 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور بلیوز کی جانب سے محمد رضوان نے 3 جبکہ محمد سلمان، شاہد عزیز اور نثار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں لاہور بلیوز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بناسکی۔ عمر صدیق 91 اور علی رزاق 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔ Lahore Blues' Ali Razzaq quickfire 45 off 25 vs Multan | Match 08 | ABS Developers National T20 Cup#MULvLHRB #NationalT20Cup2026 pic.twitter.com/VKtY3HR0I8 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 11, 2026 ملتان کی جانب سے عرفات منہاس اور سراج الدین نے 2، 2 جبکہ عامر یامین اور موہیر سعید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل