Thursday, March 12, 2026
 

سلامتی کونسل میں سپر پاورز آمنے سامنے، امریکا نے روس کی جنگ بندی قرارداد ویٹو کر دی

 



اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پیش کی گئی روس کی جنگ بندی قرارداد امریکا کے ویٹو کے باعث منظور نہ ہو سکی۔ قرارداد کے حق میں چار ارکان نے ووٹ دیا جبکہ دو نے مخالفت کی اور نو ارکان ووٹنگ کے وقت غیر حاضر رہے۔ روس کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں خطے میں فوری جنگ بندی اور ایران پر ہونے والے حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم امریکا کے ویٹو کے باعث یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔ ادھر سلامتی کونسل نے ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر حملوں کے خلاف ایک الگ قرارداد منظور کر لی۔ خلیجی ریاستوں کی طرف سے تیار کیے گئے مسودے کے حق میں 13 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ چین اور روس ووٹنگ کے دوران شریک نہیں ہوئے۔ پاکستان نے بھی اس قرارداد کی حمایت کی۔ قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خلیجی ممالک پر حملے فوری طور پر بند کرے۔ متن میں کہا گیا کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسی مندوب نے خطاب کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ خطے میں کشیدگی اس وقت بڑھی جب امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے کیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی شہری آبادی کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور ایران پر حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل