Loading
بھارت کے کرکٹر پریزینٹر واداکار گورو کپور اور نامور اداکارہ کرتیکا کامرا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب میں معروف شخصیات نے شرکت کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کرتیکا کامرا اور گورو کپور بدھ کے روز باندرا میں واقع گھر پر ایک سادہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اس تقریب میں دونوں کے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
View this post on Instagram
روایتی شادی کی تقریب کے بجائے کرتیکا اور گورو نے اپنے گھر پر رجسٹرار کے ذریعے شادی کرنے کا انتخاب کیا۔
View this post on Instagram
اپنی شادی کے دن کرتیکا کامرا نے سرخ رنگ کی چندیری ساڑھی زیب تن کی جو انہیں ان کی والدہ نے اپنے برانڈ سے تحفے میں دی تھی، جب کہ گورو کپور نے ڈیزائنر کا تیار کردہ آئیوری اور سنہری روایتی لباس پہنا۔
View this post on Instagram
نوبیاہتا جوڑے نے تصاویر بنوائیں اور خوشی کے اظہار کے طور پر مٹھائیاں بھی تقسیم کیں جب کہ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
View this post on Instagram
شادی میں بالی ووڈ کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں فرحان اختر، سوہا علی خان، ملائیکا اروڑا، ریہا چکرورتی جب کہ وریندر سہواگ، اشیش نہرا، کرکٹر یووراج سنگھ اور ظہیر خان نے اپنی بیگمات کے ہمراہ شرکت کی۔
View this post on Instagram
نوبیاہتا جوڑا کرتیکا کامرا اور گورو کپور اپنی شادی کی تقریبات میں ایک یادگار اور پُرجوش انداز میں داخل ہوئے۔ یہ لمحہ ایک دلکش ڈانس پرفارمنس میں تبدیل ہو گیا جس میں کئی مشہور شخصیات شریک ہوئیں۔
View this post on Instagram
اداکار اور ہدایتکار فرحان اختر نے بھی اس ڈانس میں حصہ لیا اور اس تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
اس دوران کرکٹر ایشیش نہرا کو اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ رقص کرتے بھی دیکھا گیا جس سے یہ لمحہ مزید دلکش بن گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل