Thursday, March 12, 2026
 

افغان طالبان خطے اور عالمی استحکام کے لیے خطرہ، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

 



اقوام متحدہ نے افغان طالبان رجیم کی انتہا پسندانہ پالیسیاں، دہشتگردوں کی حمایت اور خواتین کے حقوق کی پامالی پر انتباہ جاری کر دیا۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یوناما) کی نائب نمائندہ جورجٹ گگنون  نے  سیکورٹی کونسل کو بریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے خطرات اور انسانی حقوق کی صورتحال بدستور عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کوافغانستان میں پنپتی دہشتگردی کے خلاف سنجیدہ اور موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، خطے کے ممالک کو افغانستان سے سرگرم فتنہ الخوارج سمیت دیگردہشتگرد تنظیموں کے حوالے سے شدید خدشات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ عالمی برادری کے لیے بھی ایک  بڑا چیلنج بن  چکا ہے، افغان طالبان رجیم کی سفارتی تنہائی خطے  میں عدم استحکام، دہشت گردی اور منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سبب بن سکتی ہے۔ جورجٹ گگنون کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم کے نظریاتی و صنفی امتیاز پر مبنی قوانین نے افغان عوام، بالخصوص خواتین کامسقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔ افغان طالبان کے نام نہاد فوجداری قوانین نے افغان عوام سے یکساں مواقع  کی فراہمی سمیت تمام انسانی حقوق چھین لیے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل