Thursday, March 12, 2026
 

عمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کی درخواست پر سماعت ، پی ٹی آئی وکلا کے دلائل جاری

 



اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی شفا اسپتال منتقلی کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو سماعت کر رہے ہیں۔ بانی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ عدالت کے سامنے پیش جبکہ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ بھی عدالت میں موجود ہیں۔ سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اکتوبر سے بانی پی ٹی آئی دائیں آنکھ کی بینائی کے مرض کی شکایت کر رہے ہیں، جیل ڈاکٹروں نے معاملہ نارمل لیا، بینائی تقریباً ختم ہونے پر پمز منتقل کیا گیا اور اس دوران فیملی وکلا کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ پہلے کھوسہ صاحب کو بات کرنے دیں جبکہ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو میڈیکل رپورٹس اور فیصلوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی۔ سردار لطیف کھوسہ نے جیل رولز اور سابق فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی کی صحت اور زندگی پر تشویش ہے اور فوری کیئر ضروری ہے۔ عدالت نے فریقین کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل