Thursday, March 12, 2026
 

بصرہ کے قریب آئل ٹینکر پر ایرانی حملہ، بھارتی عملے کا ایک رکن ہلاک

 



عراق کے شہر بصریٰ کے قریب ایک آئل ٹینکر پر حملے کے نتیجے میں بھارتی عملے کا ایک رکن ہلاک ہوگیا۔ یہ تصدیق بغداد میں بھارتی سفارتخانے نے کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی ملکیت کے خام تیل بردار جہاز ’سیف سی وشنو‘ پر بدھ کے روز حملہ کیا گیا۔ یہ جہاز مارشل آئی لینڈز کے پرچم تلے سفر کر رہا تھا۔ بھارتی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ جہاز پر موجود باقی 15 بھارتی ملاحوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سفارت خانے کے مطابق وہ بچائے گئے ملاحوں اور عراقی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور متاثرہ عملے کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل