Thursday, March 12, 2026
 

گورنر سندھ کی تبدیلی کے یکطرفہ فیصلے کے بعد حکومت میں رہنے کا جواز نہیں، فاروق ستار

 



گورنر سندھ کی تبدیلی پر رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کے یکطرفہ فیصلے کے بعد حکومت میں رہنے کا جواز نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان مسلم لیگ ن کی حلیف جماعت ہے اور گورنری کا آئینی عہدہ ایم کیو ایم کا حق ہے جس سے محروم کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ روایت رہی ہے کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم پاکستان سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو ایسے یکطرفہ فیصلے کے بعد وفاقی حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، اور ہمیں فی الفور وفاقی حکومت سے باہر آجانا چاہیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل