Thursday, March 12, 2026
 

جموں میں فاروق عبداللہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، فائرنگ کی ویڈیو سامنے آ گئی

 



بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ واقعہ جموں میں ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے قریب سے فائرنگ کرنے کی کوشش کی۔ رپورٹس کے مطابق حملہ آور چند قدم کے فاصلے سے فاروق عبداللہ کے پیچھے پہنچا اور پوائنٹ بلینک رینج سے گولی چلانے کی کوشش کی تاہم نشانہ خطا ہو گیا اور وہ محفوظ رہے۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے فوراً بعد تقریب میں موجود افراد نے حملہ آور کو قابو کر لیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل ہجوم نے ملزم کو پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت کمل جموال کے نام سے ہوئی ہے جو پرانی منڈی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کی عمر تقریباً 65 برس ہے اور اسے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ASSASSINATION ATTEMPT IN OCCUPIED KASHMIR: Farooq Abdullah Survives Close-Range Gun Attack in Jammu ???? Farooq Abdullah, former Chief Minister of Occupied Jammu and Kashmir and president of the IIOJK National Conference, narrowly escaped an assassination attempt while attending a… pic.twitter.com/oybUez8O64 — Eagle Eye (@zarrar_11PK) March 11, 2026 ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ تقریباً 20 سال سے اس موقع کا انتظار کر رہا تھا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ فاروق عبداللہ کو سخت سیکیورٹی میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل