Thursday, March 12, 2026
 

ویسٹ انڈین کھلاڑی سمیت 2 ٹیم آفیشلز کرپشن الزامات پر معطل

 



آئی سی سی نے ایک ویسٹ انڈین کھلاڑی سمیت دو ٹیم آفیشلز کو کرپشن الزامات پر معطل کردیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز کو ویسٹ انڈیز کی بم 10 لیگ میں میچ فکسنگ کے الزامات پر معطل کیا گیا۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹیم ٹائنٹز کے مالک چترنجن راتھوڑ، آفیشل ٹریوون گریفتھ نے رولز کی خلاف ورزی کی، میچ کے نتائج کو ناجائز طریقے سے متاثر کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹر جیون سیرلز نےمیچ فکسنگ کی اور کرپشن کی پیشکش سے آگاہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ پونے ڈیولز کے ٹیم آفیشلز پراگ سنگھوی اور کرشن کمار چودھری پر پہلے ہی دو سالہ پابندی لگ چکی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل