Thursday, March 12, 2026
 

ریلوے پولیس کی بروقت کارروائی، جواں سالہ لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام

 



ریلوے پولیس فیصل آباد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جواں سالہ لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم لڑکی کو اغوا کی غرض سے ننکانہ صاحب سے کراچی لے جا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سالہ لڑکی عائشہ کو کراچی کے رہائشی رضا نے اسکول سے واپسی پر اغوا کیا اور زبردستی اپنے ساتھ شادی کرنے کی غرض سے ننکانہ صاحب سے کراچی لے جانا چاہتا تھا۔ اس دوران ریلویز پولیس کو لڑکی فیصل آباد ریلوے اسٹیشن  پر پریشانی کی حالت میں ملی۔ مزید تفتیش پر معلوم ہوا کہ لڑکی کے ورثا نے اس کے اغوا کا مقدمہ تھانہ صدر ننکانہ صاحب میں درج کروا رکھا تھا۔ بعد ازاں ریلویز پولیس فیصل آباد نے لڑکی کو اس کی مرضی سے قانونی ورثا کے حوالے کر دیا جب کہ اغوا کار کو مزید کارروائی کے لیے سب انسپکٹر تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے حوالے کر دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل