Thursday, March 12, 2026
 

اٹھارہ سال بعد ون ڈے میچ میں 4 کھلاڑیوں کا ایک ساتھ ڈیبیو

 



بنگلادیش سے سیریز کے ابتدائی ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے 4 کھلاڑیوں کو ڈیبیو کا موقع فراہم کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں 18 برس بعد ایسا موقع آیا ہے جب ایک ون ڈے میچ میں 4 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا۔ اس سے قبل 2008 میں زمبابوے کیخلاف شیخوپورہ میں ایسا ہوا تھا۔ ڈیبیو کرنے والوں میں حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹاپ اسکورر صاحبزادہ فرحان کے ساتھ عبدالصمد، شامل حسین اور معاذ صداقت شامل تھے۔ میچ کے آغاز سے قبل صاحبزادہ فرحان کو حارث رؤف، شامل حسین کو سلمان علی آغا، عبدالصمد کو فہیم اشرف جبکہ معاذ صداقت کو محمد رضوان نے ڈیبیو کیپ پیش کیں۔ A proud moment for all the debutants ???? Abdul Samad, Sahibzada Farhan, Maaz Sadaqat and Shamyl Hussain receive their maiden ODI caps ????#BANvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/qkrQClk0ed — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 11, 2026 Dreams realised ???? Haris Rauf, Salman Ali Agha, Faheem Ashraf and Mohammad Rizwan present debut caps to Pakistan's four new ODI debutants ????#BANvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/sDnXWfOAqU — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 11, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل