Thursday, March 12, 2026
 

وزیر اعظم پاکستان کی مفت سولر اسکیم کے تحت گلگت میں ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا آغاز

 



وزیر اعظم پاکستان کی مفت سولر اسکیم کے تحت گلگت میں ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا آغاز ہوگیا۔ نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے قرعہ اندازی کا باضابطہ افتتاح کر دیا، نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ درخواست دہندگان کے انتخاب کیلئے شفاف ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا طریقہ کار اختیار کیا گیا۔ جسٹس (ر) یار محمد نے کہا کہ اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 58 میگاواٹ کے سولر سسٹمز فراہم کئے جائیں گے، 40 میگاواٹ سولر سسٹمز گھریلو صارفین جبکہ 18 میگاواٹ چھوٹے کاروبار اور آئی ٹی سے منسلک اداروں کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ صوبائی وزرا نے وزیر اعظم کے اقدام کو گلگت بلتستان کے عوام کیلئے بڑی سہولت اور متبادل توانائی کے منصوبے ماحولیاتی تحفظ اور گلوبل وارمنگ کے تناظر میں اہم قرار دیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری جی بی مشتاق احمد نے کہا کہ منصوبے سے بجلی بحران میں کمی اور ماحول دوست توانائی کے فروغ میں مدد ملے گی، اسکیم کا مقصد مستحق افراد تک سولر سسٹمز کی منصفانہ اور شفاف تقسیم کو یقینی بنانا ہے، منصوبے سے بجلی بحران میں کمی اور خطے کی معاشی و سماجی ترقی میں مدد ملے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل