Thursday, March 12, 2026
 

ہانیہ عامر نے 20 لاکھ کیوں مانگے؟ معروف اداکار نے عدنان فیصل کو بے نقاب کردیا

 



پاکستانی اداکار وڈیجیٹل کونٹینٹ کریئٹر معراج حق نے اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے پوڈ کاسٹ کے لیے 20 لاکھ مانگنے کا دعویٰ کرنے والے میزبان عدنان فیصل کو بے نقاب کردیا۔  اداکارہ ہانیہ عامر اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی جنریشن زیڈ (جین زی) اسٹار سمجھی جاتی ہیں، وہ متعدد ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔  گزشتہ سال اس وقت ایک تنازع سامنے آیا جب ایف ایچ ایم کے مالک اور میزبان عدنان فیصل نے اداکارہ کو پوڈکاسٹ کے لیے مدعو کیا۔         View this post on Instagram                       عدنان فیصل نے الزام لگایا گیا کہ ہانیہ عامر نے اس شو کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ عدنان فیصل نے اس بات کا انکشاف ٹی وی پر کیا تھا اور حال ہی میں انہوں نے فیصل قریشی کی رمضان ٹرانسمیشن میں ایک بار پھر اس معاملے پر بات کی۔ عدنان فیصل نے دوبارہ دعویٰ کیا کہ ہانیہ عامر نے واقعی پوڈکاسٹ کے لیے 20 لاکھ روپے مانگے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب تک 700 انٹرویوز کر چکے ہیں اور انہوں نے کسی کو بھی ادائیگی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے فیصل قریشی جیسے بڑے نام کو بھی ادائیگی نہیں کی تو وہ ہانیہ عامر کو کیوں پیسے دیں گے۔  اس بیان کے بعد ایک بار پھر ہانیہ کے مبینہ مطالبے پر بحث شروع ہو گئی۔ اب کانٹینٹ کریئیٹر اور اداکار معراج حق نے عدنان فیصل کو بے نقاب کرتے ہوئے ان پر مبینہ منافقت کا الزام لگایا۔ معراج حق نے بتایا کہ عدنان کی ٹیم نے انہیں پوڈکاسٹ کے لیے پیغام بھیجا تھا اور ان سے کہا گیا کہ وہ شو میں آنے کے لیے خود 2 لاکھ 85 ہزار روپے ادا کریں کیونکہ اس کے بدلے انہیں پروموشن ملے گی۔ جس پر معراج نے جواب دیا کہ وہ انٹرویوز دینے کے لیے پیسے ادا نہیں کرتے۔         View this post on Instagram                       معراج حق کے بیان کے بعد کئی دیگر کانٹینٹ کریئیٹرز نے بھی بتایا کہ انہیں بھی اسی طرح کی پیشکش کی گئی تھی۔ زینت عرفان نے کہا ’مجھے بھی ان کی طرف سے پیغام آیا تھا، اور یہ بہت مشکوک لگتا ہے۔ طلحہ ویویز نامی صارف نے نے کہا کہ مجھ سے بھی 3 لاکھ روپے مانگے تھے جس پر اداکارہ ایمن خان نے ہنستے ہوئے ایموجی کے ساتھ ردعمل دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل