Thursday, March 12, 2026
 

ڈیرہ غازی خان؛ نامعلوم افراد نوزائیدہ بچے کو مسجد میں رکھ کر چلے گئے

 



چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ڈیرہ غازی خان میں مقامی مسجد سے لاوارث حالت میں ملنے والے نومولود بچے کو تحویل میں لے کر اسے محفوظ ماحول میں منتقل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور رکن صوبائی اسمبلی سارہ احمد نے بتایا کہ بیورو کی ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو قانونی تحویل میں لیا۔ ان کے مطابق بچے کو فوری طبی معائنہ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاکہ اس کی صحت اور تندرستی کو یقینی بنایا جا سکے۔ سارہ احمد کا کہنا تھا کہ بچے کو بیورو کے انفینٹ کیئر یونٹ میں رکھا گیا ہے جہاں تربیت یافتہ عملہ چوبیس گھنٹے اس کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق ریسکیو کیے گئے بچے کو ریاستی نگرانی میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ایسے بچوں کو شفاف طریقہ کار کے تحت اہل خاندانوں کو گود دینے کے عمل کو بھی تیز کیا جا رہا ہے۔ سارہ احمد نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی لاوارث یا تشدد کا شکار بچے کی اطلاع چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ہیلپ لائن 1121 پر دی جائے تاکہ فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل