Thursday, March 12, 2026
 

بھارتی اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، تصویر بھی شیئر کردی

 



نامور بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا اور ان کی اہلیہ لین لائش رام کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔  بھارتی اداکار اور ان کی اہلیہ نے بچے کی پیدائش سے متعلق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اعلان کیا۔  دونوں نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ان کی بیٹی کی پیدائش ایک خاص دن پر ہوئی ہے، جو رندیپ کے والد رنبیر ہودا کی سالگرہ کا دن بھی ہے۔         View this post on Instagram                       مزید کہا گیا کہ یہ موقع خاندان کے لیے دہری خوشی کا باعث ہے، اداکار اور ان کی اہلیہ نے ننھی بچی کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں اس کے ننھے ہاتھ نظر آ رہے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا نے سوشل میڈیا پر اپنے والد اور نومولود بیٹی کے لیے جذباتی پیغام بھی شیئر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ’دادا اور پوتی کا جنم دن ساتھ ہوگیا، آج جب میں خود باپ بنا ہوں تو آپ کے لیے میری قدر اور بھی بڑھ گئی ہے، پاپا۔ انہوں نے پوسٹ میں اپنی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’اور سب سے اہم بات — لن لائش، مجھے باپ بنانے اور ہماری ننھی بیٹی کو اس دنیا میں لانے کے لیے شکریہ۔   واضح رہے کہ رندیپ ہودا اور لن لیش رام نے 29 نومبر کو ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں حمل کی خبر دیتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا۔         View this post on Instagram                        یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ دونوں کی پہلی ملاقات معروف اداکار نصیرالدین شاہ کے تھیٹر گروپ میں ہوئی تھی، لاک ڈاؤن کے دوران ان کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے اور بعد میں وہ ایک ساتھ رہنے لگے۔ رندیپ ہودا اور لن لیش رام نے 2022 میں سوشل میڈیا پر اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کیا، جب کہ 29 نومبر 2023 کو بھارتی ریاست منی پور میں روایتی رسومات کے تحت شادی کی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل